۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سات کروڑ نسخوں کی اشاعت

حوزہ/ آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے شعبہ تحقیقات کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ آستان قدس رضوی نے گذشتہ 95 برسوں میں چودہ ہزار آٹھ سو اکیانوے کتابوں کے سات کروڑ نسخوں کی اشاعت کی ہے ؛ اور آج وہ اسی وجہ سے اصل اسلام اور شیعہ تعلیمات کو فروغ دینے کا اہم ترین اور مؤثر ترین مرکز جانا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی کی علمی و  ثقافتی  آرگنائزیشن کے شعبہ تحقیقات کے ڈائریکٹر رمضان علی ایزانلو نے اپنی گفتگو کے دوران آستان قدس رضوی کی ۱۳۰۵ ہجری شمسی سے ۱۳۹۹ ہجری شمسی تک کی کتاب سال کی اشاعت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی نے ۱۳۰۵ ہجری شمسی میں مرکزی لائبریری کے قلمی نسخوں کی فہرست کو تین جلدوں کی صورت میں شائع کرنے کے ساتھ ایران میں جدید طرز پر قلمی نسخوں کی فہرست نویسی کا پہلا تجربہ کرتے ہوئے باقاعدہ پبلییکیشن کا آغاز کیا۔

آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے شعبہ تحقیقات  کے ڈائریکٹر نے  کہا کہ اسلامی انقلاب کی فتح تک ۲۷ عناوین پر کتابوں کی اشاعت کی جا چکی تھی جن میں سے ۱۶  جلدیں نسخوں کی فہرست پر مشتمل تھیں ان کتابوں کو مرکزی لائبریری اورملک قومی   لائبریری نے جو آستان قدس سے ہی وابستہ ہیں  شائع کرائيں ۔

انہوں نے کہا کہ آستان قدس رضوی   اسلامی انقلاب کی برکت اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی عنایات سے اسلامی علوم و تعلیمات کی نشر و اشاعت میں ایک بلند و بالا مقام پر پہنچ چکا ہے اور اس وقت  ملک کی اشاعتی ثقافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

انہوں نے آستان قدس رضوی کی خصوصی اور ماہرانہ سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ۱۳۶۳ ہجری شمسی یعنی انیس سوچوراسی  عیسوی  میں پبلیکیشن انسٹیٹیوٹ،اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن ، رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی اور حضرت رضا(ع) عالمی کانگریس کی تشکیل سے شعبہ پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔  اس وقت آستان قدس رضوی کے ۹انسٹیٹیوٹ ایسے ہیں جن کے پاس نشر و اشاعت کی قانونی اجازت ہے اور اس کے علاوہ دو پرنٹنگ سینٹرز بھی باقاعدہ کام انجام دے رہے ہیں اور آستان قدس رضوی میں مخاطبین کا قابل توجہ نیٹ ورک بھی  بن چکا ہے۔

آستان قدس رضوی کی علمی وثقافتی آرگنائزیشن کے شعبہ تحقیقات و ریسرچ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کے انسٹیٹیوٹسس میں سے بہ نشر پبلیکیشن نے ۲ ہزار ۴۲۲ عناوین پر مشتمل کتابوں کو شائع کرایا ہے اور اس کے بعد اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن دوسرے نمبر پر ہے جس نے ایک ہزار ۸۸۳ عناوین کتابوں کی اشاعت کی ہے اس کے علاوہ  ادارہ اسلامی تبلیغا ت آستان قدس سے وابستہ ایسا تیسرا دارہ ہے جو مذہبی اور معلوماتی کتب کی اشاعت میں سرگرم ہے ان سبھی عناوین میں شائع ہونے والی کتابوں کے نسخے سات کروڑ تک پہنچ جاتے ہیں۔  

انہوں نے مزید یہ بتایا کہ گذشتہ ۹۵ سالوں میں مذہبی موضوعات ،بچوں اور نوجوانوں سے متعلق سب سے زیادہ  کتابیں اور لٹریچر آستان قدس رضوی نے  ہی شائع کرائے ہيں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .